عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر الائیڈ ہسپتال میں آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (PSIM)اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی (FMU)کے زیرِ اہتمام الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر یاسر یعقوب نے کی۔ اس موقع پر سینکڑوں ڈاکٹروں، فیکلٹی ممبران اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ذہنی صحت کے فروغ، نفسیاتی بہبود کی اہمیت اور ذہنی بیماریوں سے متعلق معاشرتی بدنامی کے خاتمے کے پیغامات درج تھے۔ڈاکٹر محمد عرفان، چیپٹر ہیڈ PSIM فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، جبکہ پاکستان میں ذہنی دبا، ڈپریشن اور اینگزائٹی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں