عالمی یوم ریڈیو پر کیک کاٹا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر فیصل آباد براڈکاسٹنگ ہائوس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسٹیشن ڈائریکٹر تابندہ اقبال کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پروڈیوسرز، انجینئرز، اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔عالمی یومِ ریڈیو کی مناسبت سے دن بھر خصوصی ریڈیو فیچرز، مختلف پروگرامز اور مشاعرہ نشر کیا گیا۔ مقررین نے ریڈیو کی اہمیت، عوامی آگاہی میں اس کے کردار اور جدید دور میں اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ریڈیو سے وابستہ پیشہ ور افراد کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں