عالمی یوم صحافت پر پریس کلب کمالیہ کی ریلی

کمالیہ(نامہ نگار)صحافت کے عالمی دین کے موقع پر پریس کلب کما لیہ کہ زیر اہتمام آزادی صحافت زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی عیدگاہ خیرہ شہید چوک سے شروع ہو کر پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی وآپس پریس کلب کما لیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سینئر صحافی ر انا اسرار احمد خاں، ندیم عباس قمر، محمد حسین عابد، امجد سعید ،محبوب نذیر اورخرم راجپوت سمیت دیگر افراد نے کی ریلی کے شرکا سے سینیئر صحافی رانا اسرار احمد خاں،محمد حسین عبد اور ندیم عباس قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ لکھتے رہیں گے آج کے دور میں صحافت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور انہیں حراساں کیا جا رہا ہے حکومت بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کے لیے بھی مراعات کا اعلان کرے صحافی کالونی بنائی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں