عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیلی درندگی کا جواب دینا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمرمنے خان نے کہاہے کہ ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنسدانوں کی شہاد ت ناقابل معافی جرم ہے۔ اسرا ئیلی صہیونی عالمی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کوروکنا عالمی اداروں اور خصوصی طور پر اسلامی ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے-ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی طرح دشمن کے مقابلہ میں اپنی وحدت یکجہتی اور بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم رکھنا ہے۔غزہ، لبنان، عراق، شام، پاک بھارت جنگ میں اسرائیل کی طرف سے بھارت کی عملی مدد کے بعد ازسرنو ایران پر حملہ گریٹر اسرائیل کا شیطانی منصوبہ اور گرینڈ ڈرٹی گیم ہے۔اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالمِ اسلام پر حملہ آور ہے۔عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔غزہ کے مظلوموں کی مدد پر زبانی جمع خرچ کیا گیااور عالم اسلام کی بے عملی نے اسرائیل کو وحشی اور خونخوار بنادیا ہے،اگر اب بھی عالم اسلام مصلحتوں، بزدلی اور آنکھیں بند کئے رکھنے کے جرم میں مبتلا رہا تو یہ پورے عالم اسلام کے لیے بڑی تباہی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں