عالم اسلام یہود و نصاریٰ کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمداورڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اور آ یت علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد جو صورت حال سامنے آئی ہے پاکستان کے وسیع تر مفادمیں اسپر غور ا ور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کواعتماد میں لینے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری تھا خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ پاکستان کو اسوقت جس معاشی بحران اور دہشت گردی کی نئی لہر نبرد آزماسامنا ہے اسکے مقابلے کیلئے ملی اتحادواتفاق اور یگانگت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ سرائیل ایران جنگ طویل ہوئی تو ایسے میں بیرونی محاذ پر پیدا ہونے والی کشیدگی علاقائی سلامتی ہماری معیشت اور سیکورٹی پر اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے ایران پر حملے کی شدید مذمت اور مطالبہ کیاکہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی پرعالمی برادر نوٹس لے ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہداورچیئرمین مرزا اشرف مغل نے کہا کہ امریکہ کی نا جائز اولاد اسرائیل پاکستان کوبھی دھمکیاں دے رہا ہے وہ اپنا یہ شوق پورا کرکے دیکھ لے انشاء اللہ پا کستانی قوم صیہونی بالا دستی ریزہ ریزہ کرکے ثابت کردیگی کہ اسرائیل سے نفرت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام مسلمانوں کیخلاف یہود و نصاری کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے اگر عالم اسلام اس موقع پر بھی خاموش تماشائی بنی رہا تو خطے میں کوئی بھی اسلامی ملک اسرائلی جارحیت سے محفوظ نہیںرہ سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں