عالیہ بھٹ یا دیپکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں؟تو انہوں نے جواب دیا نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، مجھے عالیہ یا دپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی، البتہ مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی تھی جو کچھ کینیڈین انڈین پروڈیوسرز بنا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں