71

عامر خان اور جنیلیا ڈی سوزا کی ستارے زمین پر کے سیٹ پر خوش گپیاں

ممبئی(شوبز نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا فلم ستارے زمین پر کے سیٹ پر اکٹھے ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں عامر اور جنیلیا کے علاوہ عامر خان کی فلم تارے زمین پر ایشانت کا مرکزی کردار نبھانے والے دارشیل سیفرے بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ابھی اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کی شوٹنگ کے دوران پسِ پردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ان ہی میں سے ایک تصویر میں عامر خان اور جنیلیا ڈی سوزا کی ہے جس میں دونوں اسٹارز خوش گپیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں