2

عامر خان نے گلوکار اریجیت کو منانا شروع کردیا؟

ممبئی (شوبز نیوز) اریجیت سنگھ کے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کے بعد عامر خان کی جانب سے گلوکار کو دوبارہ گائیکی پر آمادہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان پیر کے روز مغربی بنگال میں اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے، یہ دورہ اس وقت ہوا جب اریجیت سنگھ نے تقریبا ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پلے بیک گائیکی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔عامر خان کی آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ اداکار گلوکار کو اپنا فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں