عامر خان کی بڑی سکرین پر واپسی۔ فلم ستارے زمین پر کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے پرجوش ہیں جہاں وہ فلم ستارے زمین پر میں جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ستارے زمین پر 20جون 2025کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جو عامر خان کی فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے، اداکار اس میں ایک نئی کہانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔فلمسازوں نے فلم کی ایڈیٹنگ مکمل کر لی ہے اور عامر خان اب اس کی تشہیری حکمت عملی میں پوری طرح مصروف ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عامر خان جون کے مہینے میں ہموار راستے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ابتدائی طور پر ریلیز ڈیٹ 30مئی طے کی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں