عامر خان کے بعد سنی دیول نے بھی بالی ووڈ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ کے بعد اب سینئر بھارتی اداکار سنی دیول بھی بالی وڈ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل اگست 2024 میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی بالی وڈ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔اب سنی دیول نے حال ہی میں اپنی نئی فلم جات کے پروموشنل ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈھائی کلو کے ہاتھ کی طاقت پورا نارتھ دیکھ چکا ہے، اب ساوتھ دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈ پروڈیوسرز کو ساوتھ انڈین فلموں کے پروڈیوسرز سے سیکھنا چاہیے، جسے بالی وڈ کہا جاتا ہے اسے پہلے ہندی سنیما کے طور پر دیکھیں۔سنی دیول نے کہا کہ ساتھ انڈین فلم پروڈیوسرز موضوع پر توجہ دیتے ہیں، ڈائریکٹر پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے ویژن کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے فلم کی پوری کہانی ہیرو ہوتا ہے اس لیے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم جات کے پروڈیوسر سے ایک اور فلم بنانے کو بھی کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں