38

عامر وحید سمیت 41انسپکٹر ز کی DSP کے عہدے پرترقی

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)سرزمین فیصل آباد کے عظیم سپوت ‘مایہ ناز اور نڈر پولیس آفیسر انسپکٹر میاں عامر وحید (ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ چنیوٹ)کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔جس پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میاں عامر وحید کو مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے میاں عامر وحیدکا شمار فیصل آباد پولیس کے ایماندار ‘ جرات مند ‘ نڈر ‘ بیباک اور ماہر افسران میں ہوتا ہے۔ وہ سی پی او آفس کی OSIبرانچ کے انچارج ‘آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد کے پی آر او کے منصب پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور وہ کچھ عرصہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ چنیوٹ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ میاں عامر وحیدکے علاوہ فیصل آباد کے دیگر 13انسپکٹرز کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں خالد محمود’ سجاد حسین’ محمد نعیم’ ظفر اقبال’ بابر نواز’ جاوید اقبال’ منیراحمد’ میاں خالد علیم’ آصف رحیم’ حاجی ناصر عباس’ چوہدری غضنفر گجر’ محمد نواز اور شاہد علی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے 28انسپکٹرزکو بھی ڈی ایس پی بنادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں