35

عام انتخابات میں قوم سیاسی ڈاکوئوں کو مسترد کردینگے

فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صد ر اظہر نسیم ورک نے کہاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پی ڈی ا یم جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، پنجاب اسمبلی ٹو ٹنے کے بعد عملی طور پر پنجاب میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفا یا ہو گیا ہے، ان شا ء اللہ عام انتخابات میں پوری قوم ان سیا سی ڈاکوئوں کو مسترد کر دیں گے ، لو ٹ مار سے جا ئیدادیں بنانے والی سیا سی جماعتیں الیکشن میں تانگہ پار ٹیاں ثا بت ہو نگی کیو نکہ پوری قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے سا تھ کھڑی ہے، ان شا ء اللہ تحریک انصا ف الیکشن میں دو تہائی اکثر یت سے اسمبلیو ں میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ نااہل نالائق حکمران عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے درپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں