18

عام انتخابات کے بعد کوشش کرونگا میں پارلیمنٹ کے کسی نہ کسی فورم پر آسکو ں

اسلام آباد(بیوروچیف)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں مگر وہ سیکیورٹی چیلنجوں کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کیلیے محرومی کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔بلوچ طلبہ کی گمشدگی کے کیس میں عدالت میں طلبی کے معاملے پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو بیرون ملک ہوں گے، اس لیے عدالت میں پیشی ممکن نہیں۔ بلوچ عسکریت پسند مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں، عدالت کو چاہیے ہمیں اس معاملے پر بھی طلب کرے۔نگراں وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوڑن نہیں، اگلے 2 ماہ میں ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں