59

عام انتخابات ‘176 جماعتیں حصہ لیں گی

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں 176 سیاسی ومذہبی جماعتیں حصہ لیں گی، الیکشن کمیشن عام انتخاب کیلئے دو سو کے قریب انتخاب نشانات جاری کریگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی، جس کے مطابق 5 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں 171 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان 176 سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جاری کردہ فہرست جاری کر دی۔ واضح رہے کہ الیکشن نے ملک بھر کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو رجسٹرڈکرنے کیلئے 2لاکھ روپے فیس، 2ہزار ممبران اورانگوٹھوں کی شناخت سمیت دیگرتفصیلات طلب کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں