1

عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے ایسے عناصر کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت انہوں نے معصوم اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے دہشتگرد انسان کے روپ میں شیطان ہیں جو نمازیوں کو عبادت کے دوران اپنی درندگی اور سفا کی کا نشانہ بنا کر مسجد اور امام بارگاہوں کو بھی نہیں چھوڑ رے ہیں معصوم ناحق لوگوں کو شہیدکرنے پرپاکستان پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے ہمارے ریاستی ادا ر ے کب عوام کی مایوسی کاازالہ کرے گے کب عوام کے مستقبل کو محفوظ بنائے گے اور کب آنیوالی نسلوں کی حفا ظت کا نظام بہتر بنائیں گے ۔اسلام آباد خود کش حملہ حکومتی اداروں کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں