عباس آفریدی پاکستان کے ہاردک پانڈیا بن سکتے ہیں

لاہور (سپورٹس نیوز) اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی پاکستان کے ہاردک پانڈیا بن سکتے ہیں۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب الحسنین نے کہا کہ بھارت میں لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عباس آفریدی، عامر جمال ہمارے پاس ہوتے تھے تو ہاردک پانڈیا بن سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کو ٹھیک طرح استعمال نہیں کیا جاتا اور پسند نہ پسند کا معاملہ بھی ہے کچھ کھلاڑیوں کی جگہ فکس رہتی ہے۔جواب میں نجیب الحسنین نے کہا کہ فہیم اشرف کو بھی آپ نے ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں