12

عباس روڈ پر المناک حادثہ،3افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ عباس پور روڈ ڈھینگا پھاٹک کے قریب المناک ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار تین افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ محلہ فتح آباد کے رہائشی 40سالہ جبران ولد محمد اکرم’ 25سالہ حسنین ولد عبدالغفار اور 35سالہ عبدالوہاب سکنہ 232 رب موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ عباس پور روڈ پر ڈھینگا پھاٹک کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی تو سر میں شدید چوٹیں آنے سے تینوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل ملی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس طرح پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں