عبدالرحمان پاکستانی ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو پاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔عبدالرحمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور انہوں نے ملتان میں ٹیم کو جوائن بھی کرلیا ہے۔ عبدالرحمان پاکستان کیلئے 2006سے 2014تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر 140وکٹیں حاصل کیں۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان ویمنز ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں