عبدالرزاق ہاردیک پانڈیا سے اچھا آل رائونڈر تھا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی کے دوران مقامی ٹی وی چینل پر ہاردک پانڈیا اور عبدالرزاق سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔چیمپئینز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر لمبی لمبی ہٹنگ کرنا پاکستان کیلئے نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے بالنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اسکی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے، اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم کرتا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ پانڈیا کی جانب سے ہارڈ ہٹنگ پاکستان کیلئے نئی نہیں کیونکہ عبدالرزاق جیسے آل رانڈر کیلئے عام بات تھی لیکن پاکستان کرکٹ نے اسے کبھی عزت نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں