38

عبدالرشید غازی چوک شہر کی خوبصورتی کا رول ماڈل قرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زندہ دلان فیصل آباد نے شہرکے اہم علاقہ عبدالرشید غازی چوک کوخوبصورتی کا رول ماڈل قراردیدیا،فیصل آباد کے دیگر علاقوں کو بھی اسی لگن سے سنواراجائے توفیصل آباد کی خوبصورتی کوچارچاند لگ جائیں گے،شہریوں کی رائے،تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے باسیوں نے ایک سروے کے دوران عبدالرشید غازی چوک (سابقہ جی ٹی ایس چوک) کوفیصل آباد کاخوبصورت چوک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراس کو رول ماڈل بنا کر دیگرعلاقوں کوسنوارا جائے توشہر کا حسن نکھرجائیگا، فیصل آباد مانچسٹرآف پاکستان اور8بازاروں کا شہر ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر”ستھرا پنجاب مہم”کے تحت صوبہ کے اس دوسرے بڑے شہر میں ڈویژنل کمشنرمحترمہ سلوت سعید اورڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئرشیخ نے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں،فیصل آباد کوصاف ستھرا اورخوبصورت ترین بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کوشہری بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،واضح رہے کہ فیصل آباد کے اس اہم ترین چوک(جی ٹی ایس چوک)کوڈی سی اوفیصل آباد سردارنورالامین مینگل(موجودہ سیکرٹری داخلہ پنجاب)نے عبدالرشید غازی چوک کا نام دیا تھا جسے زندہ دلان فیصل آباد نے خوب سراہا،اس وقت کے ڈی سی اوفیصل آباد سردارنورالامین مینگل نے آبروئے صحافت عبدالرشید غازی کے نام پر اس چوک کا نام رکھا،انہوں نے شہرکے دیگرعلاقوں میں بھی اہم چوکوں کوفیصل آباد کی سرکردہ شخصیات کے ناموں سے منسوب کیا جسے شہریوں نے قابل صد تحسین اقدام قراردیا،یہ بات بھی بڑی خوش آئند ہے کہ ڈویژنل کمشنرمحترمہ سلوت سعید اورڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئرشیخ نے عبدالرشید غازی چوک سمیت شہربھرمیں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا دیا ہے جبکہ PHAنے بھی شہرکے اہم چوکوں،پارکوں اورگرین بیلٹس پر مکمل توجہ مرکوزکررکھی ہے خوبصورت پودے لگانا شہریوں کوسرسبزوشاداب ماحول فراہم کرنے کا باعث بن چکا ہے جس پر زندہ دلان فیصل آباد بیحد خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں