33

عبدالرشید غازی چوک میں سادہ لوح افراد کو لوٹنے والا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں سادہ لوح شہریوں کو انعام کا لالچ دیکر لوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے اے ایس آئی سجاد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ عبدالرشید غازی چوک میں تیمور اڈا کے قریب نوسرباز سادہ لوح شہریوں کو انعام کا لالچ دیکر انرجی سیور بلب’ استری وغیرہ فروخت کر کے لوٹتے ہیں۔ جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر نوسرباز افتخار کو حراست میں لیکر ان سے انرجی سیور بلب’ جوسر مشین’ استری اور دیگر سامان اور ڈبے برآمد کر کے اس کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں