عبدالقادر جیلانی نے اصلاح اُمت کا فریضہ سرانجام دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے جذبہ عشقِ رسول ۖ سے سرشار ہو اصلاح امت کا فریضہ سرانجام دیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے لوگوں کے ظاہر و باطن کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔علما و مشاخ کے لیے آپ رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت رول ماڈل ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویثربل صدرو ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری نے ” حضرت الشیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ” کے عرس کی تقریب سے اسلامیہ پارک میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں کے لیے اخلاص کو سب سے بڑی دولت قرار دیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے لوگوں کو ہمیشہ رضائے الہی کے لیے نیکی کرنے کی تلقین کی۔دینی و دنیاوی ترقی کے لیے مسلمانوں کو آپ رحمتہ اللہ علیہ کے فرامین پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔انسانیت کی اصلاح آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے امت کو علم، کردار اور صبر کا درس دیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہ سے اخلاص، امن اور محبت کی خوشبو پھیلی۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دین کو صرف عبادت نہیں بلکہ خدمتِ خلق کے ساتھ جوڑا۔آپ رضی اللہ عنہ نے امت کو اتحاد، برداشت اور سچائی کی راہ دکھائی۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ثابت کیا کہ دین دعووں سے نہیں عمل سے زندہ رہتا ہے ۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی آپ رحمتہ اللہ علیہ کا پیغام امت کے لیے قابل تقلید ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیاتِ طیبہ اسلام کی بقا اور انسانیت کی فلاح کا روشن نمونہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں