49

عبدالقادر جیلانی نے ساری زندگی اسلام کی خدمت کیلئے وقف کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نورالمشائخ و پاکستان فروغ نعت اکیڈمی کے مرکزی صدر میاں شوکت علی قادری نے کہاکہ حضرت غوث اعظم کی تعلیمات پرعمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے افکاروتعلیمات اُمتِ مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہیں۔ آپ رحمة اللہ علیہ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی کرکے انہیں سیدھی راہ دکھائی۔ آپ رحمة اللہ علیہ کا دل محبت الہٰی اور عشقِ مصطفی ۖ سے سرشار تھا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اتباع شریعت اور تحصیل علم کو کامیابی کی کنجی قرار دیا ۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے تصوف وفقہ پر قلم اُٹھا کر ملت اسلامیہ کی تربیت واصلاح کا جامع دستور العمل قرار دیا۔روحانیت وتصوف کو علم وعمل سے تعبیر کر کے رہبانیت کا قلع قمع کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کی جاسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں