عبدالقادر میمن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے عبدالقادر میمن کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ پی بی ایس اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ذوالفقار علی رمزی ذاتی مصروفیات کی بناء پر ایسو سی ایشن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے جس پر سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں عبدالقادر میمن کو ایسوسی ایشن کا نیاصدر منتخب کر لیا گیا ہے۔عبدالقادر میمن اس سے قبل پی بی ایس اے کے سینئر نائب صدر اور اعزازی خزانچی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں