47

عبداللہ پور کولر میں معمولی تنازعہ پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں عبد اللہ پور کولر میں معمولی تنازعہ پرچاقو کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم قاسم نے نوجوان علی حسن جٹ کو گزشتہ شب تیز دھار چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہنچایا گیا مگر جانبر نہ سکا اور دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ صفدرآباد نے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں