26

عبداﷲ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے’ احسان اﷲ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر خاموشی توڑ دی۔فاسٹ بولر احسان اللہ نے عبداللہ نامی نوعمر دوست کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے کھیل چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔احسان عجیب و غریب ویڈیوز پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ‘ان کی ویڈیوز نے مداحوں کو پریشان کیا جب تک کہ انہوں نے انٹرویو میں یہ انکشاف نہیں کیا کہ ان کی جذباتی پریشانی ان کے دوست کے ساتھ ذاتی تنازع کی وجہ سے تھی۔فاسٹ بولر نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک کرکٹ نہیں کھیلیں گے جب تک کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ نہیں مل جاتے۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے بارے میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں تب ہی کرکٹ کھیلوں گا جب میرا دوست واپس آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں