عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفی کا جھگڑا ختم’معافی مانگ لی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف فنکار، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار فہد مصطفی کے درمیان جاری تلخ جملوں کا تبادلہ تھم گیا، دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے سے معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے لائیو گیم شو کے دوران پروگرام کے میزبان و اداکار فہد مصطفی نے اپنے متنازع بیان پر سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے باقاعدہ معذرت کر لی۔پروگرام کے دوران فہد مصطفی نے براہِ راست عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے سابقہ طنزیہ جواب پر افسوس کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا باعث بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عتیقہ آپا، آپ ہماری سینئر ہیں، ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستان کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ہیں۔ آپ کے سامنے میں خود کو عاجز محسوس کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔دوسری جانب عتیقہ اوڈھو بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر فہد مصطفی سے معافی مانگ چکی تھیں اور معاملے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں