عتیقہ اوڈھو نے فہد سے معافی مانگنے کی وجہ بیان کر دی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ پیش آنے والے تنازعے کے پس منظر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فہد سے معافی اس لیے مانگی تاکہ ان کے جذبات مجروح نہ ہوں اور معاملہ زیادہ بڑھ نہ جائے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کے حساب سے ایکٹرسز کے ساتھ کام کریں۔ اس پر فہد نے طنزیہ اور عمر سے متعلق تبصروں کے ذریعے اہنے لائیو گیم شو میں جواب دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شدت اختیار کر گئی۔ بعد میں دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے سے معافی مانگ کر مسئلہ ختم کر دیا اور صلح کر لی۔ اب عتیقہ اوڈھو نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، اس لیے انہوں نے فہد سے معافی مانگی۔انہوں نے فہد مصطفی کی محنت اور کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ فہد مصطفی ایک سیلف میڈ اور محنتی انسان ہیں۔ اس لیے ایک لمحے میں مذاق میں کہی گئی بات یا طنزیہ انداز کی بنیاد پر ان کے کریئر پر تنقید کرنا مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں