عتیقہ اوڈھو کا ارینج میرج پر بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور (شوبز نیوز)عتیقہ اوڈھو کے ارینج میرج سے متعلق تنقیدی بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ ریویو شو میں ارینج میرج کے رائج کلچر پر کھل کر تنقید کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ایک ڈرامے کے ریویو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے گفتگو میں کہا کہ زبردستی کی شادی کسی کیلیے بھی تکلیف دہ ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت یہ ایک نفسیاتی اذیت ہے، ہم ایک قدامت پسند معاشرے کا حصہ ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں نہیں ملتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں