فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر اور معروف نوجوان تاجر رہنما لالہ معین احمد شیخ نے ممتاز بزرگ صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ تجارتی رہبر ،، عتیق الرحمن سیفی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت نیک سیرت صوم و صلو کے پابند اور سچے عاشق رسول تھے اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تاریخ میں عتیق الرحمن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا وہ ایک عمدہ لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے انسان تھے وہ ایک ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت تھے اپنے ہم عصروں میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔




