69

عثمان اکرم گوندل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بقہ سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کے اعزاز میں چناب کلب میں الوداعی تقریب ، تقریب میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید آر پی او ڈاکٹر محمد عابد، سٹی پولیس آفیسر کیپٹن ر علی محمد ضیاء ، ڈی پی او جھنگ ملک طارق ،ڈی پی او ٹوبہ سید اقرار حسین، ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد ،ایس ایس پی آپریشنز ڈا کٹر محمد رضوان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد اجمل ،ایس ایس پی پیٹرولنگ مرزا انجم کمال ، ایس ایس پی مدینہ ڈویژن حافظ کامران اصغر، ایس پی لائلپور ڈویژن ارتضی کمیل، ایس پی اقبال ڈویژن عثمان سیفی،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن بلال سلہری، ایس پی صدر ڈویژن شمش الحق اور سی ٹی او مقصود احمد لون فیصل آباد ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیانہ سمیت دیگر ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی ،پولیس ا فسران کی جانب سے سابقہ سی پی او عثمان اکرم گوندل کو تحائف پیش کیے گئے ، سا بقہ سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے تمام پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سی پی او عثمان اکرم گوندل نے کہاکہ تمام پولیس افسران اور جوانوں نے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دی فیصل آباد میں امن امان قائم کرنے میں اور کرام کنٹرول کرنے میں آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ فیصل آباد میں میری پوسٹنگ یادگار رہے گی ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے اللہ تعالی ہم سب کا حامی ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں