عثمان بھلہ کوFCCIکی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کا ممبر نامزد ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف صنعتکا ر شیخ عثمان بھلہ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈر ی کا ممبرنامزد ہونے پرکاروبار ی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ہے ۔کارو باری وصنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر فاروق یوسف شیخ کا شیخ عثمان بھلہ کوفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈر ی کا ممبرنامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے ۔ شیخ عثمان بھلہ کا کہنا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا اور ایمبرائیڈری سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کیا جا ئیگا،اپنے بھائیو ںکے لئے چوبیس گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں ، ایمبرائیڈری سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے۔ ملک بھر میں ایمبرائیڈری کے کاروبار کو وسعت وپروان چڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں