51

عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈلیا

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا ایک نیا راستہ ڈھونڈ لیا۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات کے ایک معروف برانڈ ”اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی” کے ساتھ ملکر”آزادی اور مساوات” کے نام سے ٹی شرٹس اور جوتے لانچ کردیئے جس پر اسرائیلی دہشتگردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مختلف نعرے تحریر ہیں۔عثمان نے سوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کردی اور کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف چلڈرن آف غزہ کو دی جائے گی۔ ان کی متعارف کردہ ٹی شرٹس پر ”آزادی انسانی حق ہے ”اور” تمام زندگیاں برابر ہیں” کے نعرے درج ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی، لوگ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ ان ٹی شرٹس کو خریدیں اور اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں