عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ سے آسٹریلوی ٹیم میں بڑی کمی محسوس ہو گی’ اسٹیو اسمتھ

سڈنی (سپورٹس نیوز)عثمان خواجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔پریس کانفرنس کے دوران اسٹیو اسمتھ نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں پہلی بار عثمان خواجہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہی یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ کمال کے کھلاڑی بنیں گے۔اسمتھ نے خواجہ کی ‘شاندار کیریئر’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے خواجہ کی 2018 میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا۔اسمتھ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود خواجہ نے ہمیشہ اپنی محنت سے راستہ بنایا، جو کہ ان کی شاندار کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اسٹیو اسمتھ نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹ چھوڑنے کا ابھی کوئی خاص ارادہ نہیں ہے۔اسمتھ نے کہا کہ عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی اور ایسی صورتحال میں ان کا کھیلنا بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں