عثمان وزیر نومبر میں WBC ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ناقابلِ شکست ویلٹروئیٹ باکسر عثمان وزیر رواں سال نومبر کے آخری ہفتے میں وطنِ عزیز میں ڈبلیو بی سی او پی بی ایف سلور چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ یہ مقابلہ نہ صرف عثمان کے کیریئر بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی باکسنگ میں موجودگی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہوگا۔عثمان وزیر نے یہ ٹائٹل رواں سال تھائی لینڈ میں انڈونیشیا کے سرفہرست باکسر اسٹیوی فرڈینینڈس کو ناک آئوٹ کر کے حاصل کیا تھا۔ 24 سالہ باکسر کے مطابق، ابتدائی رائونڈز مشکل تھے لیکن چوتھے رائونڈ سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد دسویں رائونڈ میں 2 منٹ 22 سیکنڈ پر مقابلہ ختم کر دیا۔ یہ فائٹ DAZN پر براہِ راست 168 ممالک میں نشر ہوئی، جو ان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔عثمان وزیر اب اپنے کیریئر کی 18ویں پروفیشنل فائٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں