1

عثمان وزیر کا بھارتی باکسر سے ٹاکرا

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر کی اگلی فائٹ بھارتی باکسر سے ہوگی۔معروف پاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کیلئے بھارتی باکسر مہیش کے خلاف 28 فروری کو رنگ میں اتریں گے، عثمان وزیر روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے پرجوش ہیں۔اس حوالے سے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ بھارت کے باکسر مہیش کے خلاف اگلی فائٹ تھائی لینڈ میں لڑیں گے، اٹھارہویں فائٹ میں بھی ناقابلِ شکست رہنا میرا ہدف ہے، قوم سے دعائوں کی اپیل کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں