28

عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکرلیا گیا ۔مسودہ کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینیر ججز کرینگے۔یہ کمیٹی از خود نوٹس کا فیصلہ کرے گا، از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا، تیس دن میں اپیل دائر ہوسکے گی۔ اپیل کو دوپفتوں میں فکس کیا جائے گا، چیف جسٹس کا بنچ بنانے کا اختیار محدود ہوگا، بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، کمیٹی کی رپورٹ کل ایوان میں پیش ہوگی، آئین کے آرٹیکل 184 کا بھی جائزہ لیا گیا، اور یہ کمیٹی ہی از خود نوٹس کا فیصلہ کرے گی،کسی بھی مقدمے کی جلد سماعت کی۔، بل میں تجویز دی گئی ہے کہ درخواست پر چودہ دن میں سماعت کے لئے مقرر کی جائے گی ۔ از خود نوٹس لینے کے بعد سماعت بھی تین رکنی بینچ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں