ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی تیز اور شفاف انصاف کی فراہمی میں پوشیدہ ہے ،عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی مضبوط مستحکم اور عوامی اعتماد کے حامل عدالتی نظام کی حامی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ڈیرہ کی نومنتخب کا بینہ سے حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا، انہوں نے ہائیکورٹ بار کے صدر ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری وقار عالم ایڈوکیٹ ودیگر کابینہ ممبران سے حلف لیا ، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کو علاقہ کی روایتی لنگی پہنائی گئی ، تقریب سے صدر ہائیکورٹ بار ہدایت اللہ ملانہ ، جنرل سیکرٹری وقار عالم ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمد عرفان ایڈوکیٹ نے خطاب کیا ، اس موقع پر بنوں سے بار کونسل کے ممبر شاہ حسین ایڈوکیٹ، کے پی کے بار کونسل کے ممبر سردار حشمت نواز سدوزئی ایڈوکیٹ، کے پی کے بار کونسل کے ممبر احمد علی ایڈوکیٹ ، سردار قیضار خان میانخیل ، چوہدری محمد ایاز ایڈوکیٹ، چوہدری ریاض ایڈوکیٹ، سید عابد حسین شاہ ایڈوکیٹ، سلیم اللہ رانا زئی ایڈوکیٹ، سمیت کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے، وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ عدالتی نظام کی شفافیت ہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔
31