عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا،مفتی تقی عثمانی

کراچی (بیوروچیف) مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا خلفا راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ۔ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا ، اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے ، جو ملک کے لئے نہایت شرمناک ہو گا۔ اللہ تعالی ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں ، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں