عدنان صدیقی’ سلمان خان سے بہتر میزبان ہیں’ فیضان شیخ

کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کے اداکار فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر میزبان قرار دے دیا۔اداکار فیضان شیخ کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے کیونکہ ان کی والدہ پروین اکبر اور بہن رابعہ کلثوم کے ساتھ اہلیہ ماہم عامر بھی اداکاری کررہے ہیں۔فیضان شیخ نے فلموں، ڈراموں اور تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی جو ہندوستان میں کام کرنا چاہتے ہیں اور تماشا اور بگ باس کا موازنہ کیا’یہ غلط ہے اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ہمیں تفریح اور سیاست کو ملانا چھوڑ دینا چاہیے۔ ہم نے کرکٹ پہلے ہی بند کر دی ہے اور اب فلمیں بھی بند ہوگئیں۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو ہندوستان میں کام کرنا چاہتے ہیں ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یقینا وہاں زیادہ نمائش اور بہتر مواقع موجود ہیں۔ ہندوستانی یہاں کام نہیں کرتے کیونکہ انہیں یہاں زیادہ مواقع نظر نہیں آتے۔فیضان شیخ نے یہ بھی جواب دیا کہ ان کے خیال میں عدنان صدیقی اور سلمان خان کے درمیان کون بہتر میزبان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں