تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے اعلان کیا ہے کہ عراقی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل اجازت ہوگی اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، جبکہ دیگر ممالک کے لیے کنٹرول برقرار رہے گا۔ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو اس اہم آبی گزرگاہ میں خصوصی استثنا دیا گیا ہے اور یہ سہولت دشمن ممالک کے علاوہ دیگر کے لیے محدود ہوگی۔ بیان میں عراق کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے اس کی امریکا کے خلاف جدوجہد کو بھی سراہا گیا۔




