عراق جانیوالے زائرین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (بیورو چیف) ایران اور عراق جانیوالے زائرین کیلئے رواں ماہ پاکستان سے پہلی بار بیرونِ ملک فیری سروس شروع ہونے کی امید پیدا ہوگئی ۔وفاقی وزیر برائے بحری امور و پورٹس اینڈ شپنگ جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ فیری سروس ٹرمینل کی سافٹ لانچنگ 8 جنوری کو کی جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کیلئے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایران، عراق اور یمن کے سفیروں سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں