عرب امارات سے10ہزار سے زائد پاکستانی بیدخل

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16ماہ کے دوران 10ہزار 100سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024میں 50ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈائون جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023سے جنوری 2025تک ملک بدر کیے گئے پاکستانی کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16مہینوں میں 10 ہزار 100سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ستمبر 2023سے جنوری 2025تک 4ہزار 740سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں، اس دورانیے میں 5800دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔ذرائع وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے سال 2024میں 50ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں