عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کا آخری مرحلہ مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سالانہ عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا تفصیلات کے مطابق الاخیار فائونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی و صدر صاحبزادہ سید محمد اخیار حبیب عرفانی کی ہدایات اور الاخیار فائونڈیشن رجسٹرڈ پنجاب کے زیر انتظام سولہواں سالانہ عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کے تیسرے دور کا انعقاد فیصل آباد میں بیک وقت دو مختلف پسماندہ علاقوں میں کیا گیا۔ جن میں عرفانیہ میڈیکل سنٹر اسلام نگر ‘ اشرف صدیق میموریل عرفانیہ ہسپتال گرین ویو کالونی راجے والا فیصل آباد شامل ہیں ۔ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹرز نے کیمپ میں ہزاروں مستحق مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں اور آپریشن والے مریضوں کی سکرینگ کی گئی۔ آپریشن والے مریضوں کو مفت لینز، ادویات اور عینکیں فرہم کی گئیں۔ ان کیمپس کا افتتاح علاقہ کی سماجی شخصیات نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں