عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ 20 دسمبر کو لگایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الاخیار فائونڈ یشن کے سرپرست اعلی مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی و صدر صاحبزادہ سید محمد اخیار حبیب عرفانی کی ہدایا ت اور الاخیار فائونڈیشن رجسٹرڈ پنجاب کے زیر انتظا م سولہواں سالانہ عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کے تیسرے دور کا انعقاد مورخہ 20دسمبر 2025 فیصل آباد میں بیک وقت دو مختلف پسماندہ علاقو ں میں لگایا جائے گا۔ جن میں عرفانیہ میڈیکل سنٹر اسلام نگر اور عرفانیہ ہسپتال (آئی و گائنی )راجے والا گرین ویو کالونی فیصل آباد شامل ہیں ۔ماہر پروفیسر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضو ں کی آنکھوں کے چیک اپ / بلڈ ٹیسٹ / سکرینگ اور ادویات مہیا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں