2

عروہ حسین نے ریمپ واک پر لڑکھڑاتے ہوئے خود کو خوبصورتی سے سنبھالا

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین ریمپ واک کے دوران لڑکھڑا گئیں۔3 روزہ فیشن شو کے دوران کئی اداکاراں نے ریمپ پر واک کی اس دوران عروہ حسین ایک موقع پر لڑکھڑا گئیں۔ریمپ پر واک کے دوران صبا قمر، کنزہ ہاشمی، نمرہ خان، نمرہ مہرہ اور دیگر نے عروسی جوڑوں میں حسن کے جلوے بکھیرے۔اس شو کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عروہ حسین کو ریمپ واک کے دوران ایک نہیں دو مرتبہ لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے لڑکھڑانے کے بعد بہت ہی بہترین انداز میں اپنے آپ کو سنبھالا اور اپنی واک جاری رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں