عزا داری کے جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں قائم کی گئی ہیں

سرگودہا (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئیضلعی انتظامیہ سرگودہا نے عملی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سرگودہا، کوٹ مومن، ساہیوال، بھلوال ، سلانوالی اور شاہپور میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سبیلوں کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر سبیلوں پر صاف، ٹھنڈا اور فلٹر شدہ پانی مہیا کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی حکومت نے میونسپل اداروں اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پانی کے معیار، صفائی اور سبیلوں کی فنکشنل حالت کا معائنہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی ہے کہ مرد و خواتین کے لیے علیحدہ سبیلیں، سایہ دار جگہوں اور بیٹھنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ بزرگ، خواتین اور بچے آرام سے استفادہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں