عزیز ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ عزیز ٹائون کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک’ دوسرا گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی کے رہائشی عثمان سے موٹرسائیکل سوار نقدی چھین کر عزیز ٹائون عبداﷲ کالونی کی طرف فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سمن آباد رضوان شوکت نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے پولیس مقابلہ کی اطلاع کرتے ہوئے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن’ ایلیٹ فورس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر دیکھا تو ایک ڈاکو مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ پولیس نے گھیرا ڈال کر اسکے ایک ساتھی عمرفاروق سکنہ سمندری کو اسلحہ سمیت قابو کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مارے جانیوالے ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت بشیر ولد اﷲ دتہ سکنہ 244 رب وسیراں کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں