عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی محمد علی بخاری نے پی ٹی آئی کے اکانٹس سے عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی بد تمیزی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے ساتھ کھیل رہی ہے ایسی پارٹیوں کو سیاسی کہنا انتہائی شرمناک ہے پی ٹی آئی مملکت پاکستان کی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو چکی ہے 9 مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاک فوج اور اداروں کے خلاف بیانات غیر ملکی ایجنڈا کا واضح ثبوت ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حفاظت ہر فرد اپنی جان پر کھیل کر کرے گا عسکری قیادت کو اکسانا در اصل ملک میں انتشار اور بدامنی کی فضا پیدا کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دونوں رہنماں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کرایے کے سیاستدان سامنے آجاتے ہیں اور ملک میں مختلف انداز میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیتے ہیں گزشتہ رات وزیر اعلی کے پی کے کا پنجاب میں غنڈہ گردی اسی پلان کا حصہ ہے سستی شہرت کے بھوکوں نے محض ذاتی مفاد اور بغض ن لیگ میں گھنانی سازشیں شروع کئے ہوئے ہیں جس میں بھی کامیابی ممکن نہیں، عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر قتل وغارت کی پالیسی دینے والی پارٹی کسی رعائت کی مستحق نہیں ہو سکتی ۔ پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے گا پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں