3

عسکری نیوز کانفرنس پر PTIکل عوامی ردعمل دیگی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پی ٹی آئی اتوار کے روز عسکری نیوز کانفرنس کا عوامی ردعمل دے گی، پشاور میں جلسہ عام ہو رہا ہے۔ جس میں مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے اس وقت دلچسپ امر یہ ہے کہ صوبائی چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی طرف سے بلدیاتی اور دوسرے اداروں کے ساتھ پولیس سے کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامی مشینری سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کی جا سکتی۔ پہلی بار پولیس اور دیگر اداروں کے بغیر PTI جلسہ کرنے جا رہی ہے اس وقت صوبے میں احکامات صوبائی وزیراعلیٰ کے نہیں وفاق کے مانے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے احکامات پر پولیس افغان مہاجرین کے خلاف متحرک ہے حالانکہ وزیراعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ مہاجرین ہمارے مہمان ہیں تنگ نہ کیا جائے اسطرح صوبے میں وفاق بمقابلہ صوبائی حکومت ہے اور اس کا اصل نتیجہ اگلے 10 دنوں میں نکل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں